Pakistan's Premier Multilingual News Platform

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر فردوس عاشق اعوان کو طلب کر لیا

147

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو ریلیف دینے کے معاملے پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نواز شریف کی رہائی سے مختلف بیماریوں میں ملوث ملزمان کے نصیب بھی کھل گئے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے یہ کہہ کر عدالت کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ عدلیہ نے ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام میں عدالت لگائی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے عدلیہ کو عوام کی نظر میں اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر کو صبح 9 بجے طلب کر لیا

Comments are closed.