Pakistan's Premier Multilingual News Platform

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

176

احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ کیس ميں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔

بدھ 30 اکتوبر کو سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت میں آج 5 گواہوں نے بیان قلمبند کرائے جب کہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان بیان قلمبند کرانے کےلیے طلب کر لیے گئے۔

اس سے قبل بدھ 16 اکتوبر کو احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی بریت اور فرد جرم ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں

Comments are closed.