ویمن ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کردیا
پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا ہے۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بنا سکی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 2 نومبر اور دوسرا میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا
Comments are closed.