Pakistan's Premier Multilingual News Platform

پاکستان کرکٹ ٹيم نے آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلیے سڈنی ميں تياريوں کا آغاز کر ديا ۔

137

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ميں قومی ٹيم نے تين گھنٹے تک پريکٹس کی جب کہ کھلاڑيوں نے بيٹنگ اور بولنگ کےساتھ فزيکل فٹنس کی مشق بھی کی۔

ہيڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ کپتان کی بطور کھلاڑی کارکردگی بھی اہم ہوتی ہے۔ اظہر علی اور بابراعظم کو پہلے اپنی بيٹنگ پر فوکس کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے اور کپتان کا کام کھلاڑيوں کو فيلڈ پر آپريٹ کرنا ہے۔ آسٹريليا کی کنڈيشنز ميں کھيلنا ایک چيلنج ہے۔

قومی ٹيم ٹی ٹوئنٹی سيريز سے قبل کرکٹ آسٹريليا اليون کےخلاف 31 اکتوبر کو وارم اپ ميچ کھيلے گی۔

پاکستان اور آسٹريليا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھيلا جائے گا جب کہ دوسرا 5 نومبر کو کنبیرا اور تيسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھيلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی کے بعد 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر، وہاب ریاض

Comments are closed.