Pakistan's Premier Multilingual News Platform

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ ، فوج اور حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی .

0 148

(نیوز ڈیسک ) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر حکومت اور فوج کے درمیان خلیج کم ہوتی نظر آنے لگی . ایک طرف وفاقی وزیر فواد چوہدری اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مسئلے پر معاملات طے پا چکے ہیں تو دوسری جانب معروف صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کو یقیناً دلایا ہے کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں . انصار عباسی کے مطابق عمران خان نے ارکان کو بتایا کہ وہ افغانستان اور خطے کی صورت حال کے پیش نظر جنرل فیض حمید کے مزید کچھ مدت اپنے عہدے پر تعیناتی کے خواہاں تھے تا ہم اس معاملے پر صورت حال پریشان کن نہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.