Pakistan's Premier Multilingual News Platform

ریحام خان نےلندن ہائیکورٹ کےحکم پرزلفی بخاری سےمعافی مانگ لی

0 161

زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ انگریزی زبان میں لکھے گئے فیصلے میں لندن کی عدالت کی جانب سے ریحام خان کو حکم دیا گیاکہ اردو میں زلفی بخاری سے معذرت کریں۔ اس عدالتی فیصلے کے مطابق ریحام کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔ سوشل میڈیا پرجاری کیے جانے والے ویڈیو بیان میں ریحام خان نے زلفی بخاری سے ان پر ہتک آمیز الزامات عائد کیے جانے پرمعافی مانگی ہے۔
ریحام خان نے دسمبر2019 میں اپنے یوٹیوب چینل پرامریکہ میں پاکستان کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کے معاملے پرزلفی بخاری پرالزامات عائد کیے تھے۔
ویڈیومیں ریحام کا کہنا ہے کہ "میں نے 6 اور 7 دسمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاونٹ پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں، میں نے زور دیا کہ سید ذوالفقارعباس بخاری جو کہ زلفی بخاری کے نام سے جانے جاتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مل کرایک کرپٹ پلان کے تحت نیو یارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کوکم قیمت پرفروخت یا حاصل کرنا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے۔ جیسا کہ میں اب سمجھتی ہوں کہ زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے یا حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کسی بھی کرپٹ پلان میں شامل نہیں تھے”

ویڈیو میں کرپشن، اقربا پروری اور وسائل کے ناجائز استعمال سے متعلق سید توقیربخاری اور انعام اللہ خٹک کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرنے پربھی معذرت کی گئی ہے۔ توقیربخاری کے ٹوئٹرپروفائل کے مطابق وہ زلفی بخاری کے فرسٹ کزن ہیں۔

ریحام خان کے مطابق ، ‘ان تمام چیزوں کی اشاعت پرزلفی بخاری کو کافی تکلیف، پریشانی اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑاجس پرمیں ان سے غیرمشروط معافی مانگتی ہوں۔ میں نے ہتک عزت اورقانونی اخراجات کی مد میں رقم ادا کرنے پراتفاق کیا ہے’۔
ریحام خان زلفی بخاری کو 50 ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کریں گی جو آج کےایکسچینج ریٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار 433 روپے کی رقم بنتی ہے۔

زلفی بخاری کا ردعمل
ریحام خان کے ویڈیو بیان کوشیئرکرنے والے زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، سچ ہمیشہ جیت جاتا ہے، عدالتی حکم پرریحام خان عوامی سطح پرمعافی مانگ رہی ہیں اورجھوٹ بولنے پر ہرجانہ ادا کریں گی۔ ایک دن ہمارے پاس بھی قانون کا ایسا ہی نظام ہوگا تاکہ جھوٹ اورغلط خبریں چلانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔ جب قانون کی حکمرانی ہوتو یہ ہوتا ہے’۔زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ کے اختتام پر رنگ روڈ اسکینڈل کے تناظرمیں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا ، ‘ اگلاسٹاپ:کمشنرراولپنڈی’ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.