وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوجی تناو کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتا ہے .
انٹرنیشنل ڈیسک . وادی گلوان میں فوجوں کی اپنی پرانی پوزیشنز پر واپسی کے لیے ہوئے چین بھارت مزاکرات بری طرح ناکام ہوئے ہیں جس کے بعد جنگ کے بعد ایک بار پھر شدید گہرے ہو گئے ہیں .
بھارتی دفاعی تجزیہ کار انل گور کے مطابق چین ڈیپسانگ اور سپرنگ کے علاقے خالی کرنے کو تیار نہیں اور یہ علاقے دفاعی لحاظ سے بھارت کے لیے بہت اہم ہیں .
ان کا ماننا ہے کہ جب سے بھارتی فوجی کیلاش رینج اور پیکانگ سو جھیل سے پیچھے ہٹے ہیں چین اپنی ضد پر اور ڈٹ گیا ہے اور اسے کسی کا خوف نہیں .
چینی امور کے ماہر پروین ساہنی کے مطابق سرحد پر چینی فوج کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے اور مودی کو اس بات کا بالکل اندازہ نہیں .
دوسری جانب چین نے وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی ہتک اور مار پیٹ کی ویڈیوز بھی ریلیز کرنا شروع کر دی ہیں جس پر بھارتی اپوزیشن حکومت سے جواب مانگ رہی ہے