خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 61,000 سے تجاوز کر گئی۔
بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے اسے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے لیے مستقبل میں استعمال کی منظوری کو بتایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تقریبا 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک کروڑ دو لاکھ تیس ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔
بلومبرگ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) اگلے ہفتے پہلے امریکی بٹ کوائن فیوچر ای ٹی ایف کو ٹریڈنگ کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور انہوں نے کرنسی کی خرید و فروخت شروع کی۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے محکمہ حکمت عملی کے سربراہ نے بتایا کہ بٹ کوائن کا 59 ہزار ڈالرز سے اوپر جانا صوابدیدی نہیں تھا بلکہ سرمایہ کاروں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔