Pakistan's Premier Multilingual News Platform

بھارت شرپسندوں پرسختی کرےتاکہ بنگلہ دیشی ہندوؤں کومشکلات نہ ہوں،شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں شرپسندوں پر سختی کرے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

0 94

شیخ حسینہ نے انڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ اسے شرپسندوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے اور بھارت میں بھی ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہمارے ہاں ہندو متاثر ہوتے ہیں انڈیا کو بھی اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں نہ صرف ہمیں بلکہ پڑوسی ملک کو بھی اس بارے میں محتاط رہنا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ درگا پوجا کے مقام اور ہندو برادری کے مندروں پر حملہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا جن میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہو رہی یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ہیں حملے میں ملوث افراد ہم ضرور پکڑیں گے۔

بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ہندوؤں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.