حکومتی اقدامات بے اثر، ڈالر کی قدر پھر بڑھنے لگی
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات کئے گئے، جن میں درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے درآمدی گاڑیوں کی فنانسنگ کو محدود کرنا اور درآمد کنندگان کیلئے ایل سی کھلوانے کیلئے 100 فیصد کیش جمع کرانے کی شرط شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے سرگرم ہے اور ملک بھر میں غیر قانونی طور پر کرنسی کی لین دین اور اسمگلنگ کے الزام میں کئی افراد کو تحویل میں لیا جاچکا ہے، لیکن ان تمام اقدامات کے باجود ڈالر کی قدر پر چند روز کیلئے دباوٗ کم تو ہوا لیکن ایک بار پھر ڈالر کی قدر بڑھنے لگی اور جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 171.20 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر کی قدر میں کمی کیوں نہیں آرہی؟ اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا تجزیہ سنیے اس ویڈیو میں۔