مشہور و معروف رومانیہ کے گلوکار ایڈرین چھٹیاں منانے ہنزہ آ رہے ہیں
رومانیہ کے میوزک بینڈ ‘ایکسنٹ’ کے گلوکار ایڈرین سینا نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی خوبصورت وادی ‘ہنزہ’ میں گزارنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایکسنٹ کے نام سے مشہور گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد کنسرٹ کر چکے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
Hello Pakistan,
This time I have decided to spend some of my holidays in Hunza Pakistan to show the World that Pakistan is a Safe and Beautiful country. pic.twitter.com/il5EQaHqWk— Akcent (@akcentofficial) October 14, 2021
ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈرین سینا نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں دنیا کو بتا سکوں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔
ایڈرین سینا نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کروں گا۔ میں پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں اور یہاں کے لوگوں کا میرے لیے پیار لاجواب ہے۔