Pakistan's Premier Multilingual News Platform

ہیٹی: عیسائی مشنری کے 17 اہلکار اغوا

لاطینی امریکی ملک ہیٹی میں عیسائی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو ملسح گینگ نے اغوا کرلیا۔ مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

0 68

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا، جب مشنری یتیم خانے سے جا رہے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ مغوی افراد مسلح گروہ کے پاس ہیں، جب کہ امریکی حکومت نے ابھی تک واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

حکام کے مطابق مشنری کے افراد یتیم خانے سے ایئرپورٹ بس میں جا رہے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت کے غریب ترین اضلاع کو برسوں سے مسلح گروہ کنٹرول کرتے آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب اقوام متحدہ کی جانب سے ایک روز قبل ہی ہیٹی میں امن مشن کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔ ہیٹی عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے اقوام متحدہ سے ماضی میں بھی یہاں فوج تعینات کرنے اور حالات پر قابو پانے کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق پورٹ او پرنس اور اس کے دور دراز علاقوں کے دیگر حصوں تک ان مسلح گروپوں نے اپنا اثر اسوخ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے اغوا کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پورٹ او پرنس میں قائم سول سوسائٹی گروپ، سینٹر فار اینالیسس اینڈ ریسرچ ان ہیومن رائٹس کے مطابق 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 600 سے زائد اغوا ریکارڈ کیے گئے ، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 231 تھے۔

جولائی میں صدر جوویل مویس کے قتل اور اگست میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا کے غریب ترین ملک ہیٹی میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.