بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ الیون کیا ہو گی ،خبرستان نے سراغ لگا لیا
بھارتی برتری کو مد نظر رکھتے ہوئے مینیجمنٹ نے کوئی رسک نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
خبرستان سپیشل ۔چوبیس اکتوبر کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا معرکہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے درد سر ہے ایسے میں اس بحث نے زور پکڑ لیا ہے کہ پاکستان روایتی حریف کے خلاف کس کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے ۔خبرستان ذرائع کے مطابق بھارتی نفسیاتی برتری کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم مینیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میچ میں تجربے کو فقیت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو پلئینگ الیون میں رکھیں گے ۔
خبرستان ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستانی پلئینگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے ۔
بابر اعظم
محمد رضوان
فخر زمان
محمد حفیظ
شعیب ملک
آصف علی
عماد وسیم
شاداب خان
حسن علی
شاہین شاہ آفریدی
حارث روف
چوبیس اکتوبر کو ہونے والے ورلڈ کپ کے اس مہا ٹاکرے کا پوری دنیا میں شدت سے انتطار کیا جا رہا ہے ۔