بھارتی فوجی اپنی سالگرہ کے دن کشمیر میں ہلاک .
مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے کرانا ویر سنگھ بدھ کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ایک جھڑپ کا نشانہ بنے .
کرانا ویر نے 2017 میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ صرف تئیس برس کے تھے .
کرانا ویر سنگھ کی موت کی خبر گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا . بھارتی اخبار کے مطابق مارے جانے والے فوجی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی ماں کو ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ اس کا بیٹا اپنی سالگرہ کے دن مارا جا چکا ہے .
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے امن و امان کی صورت حال شدید ابتر ہے اور اب تک گیارہ بھارتی فوجیوں سمیت درجنوں کشمیری اس بے امنی کا لقمہ بن چکے ہیں .