Pakistan's Premier Multilingual News Platform

”حجاب میں لپٹی طوائف “ ٹویٹر پر چل کیا رہا ہے ؟

0 112

سوشل میڈیا جذبات کا ایک ایسا ہائیڈ پارک ہے جہاں اب جسے جو مرضی کرے اگل دیتا ہے . پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جذبات کے اظہار کو اخلاقیات کے فلٹر پلانٹ سے گزرنا پڑتا تھا لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے .
معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف ٹویٹر پر تازہ ٹرینڈ بھی اس المیے کی زندہ مثال ہے جنہیں وزیر اعظم اور حکومت پر تنقید کے باعث شدید تنقید اور بد زبانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے .
عاصمہ شیرازی کے خلاف بنایا گیا تازہ ٹرینڈ ”حجاب میں لپٹی عورت “ دو روز سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا جس میں حکومتی حمایتی جی بھر کر عاصمہ شیرازی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

دوسری جانب حکومت مخالفین اور عاصمہ شیرازی کے حمایتی اسی ٹرینڈ کو خاتون اول بشری بی بی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کر کے جواب آں غزل ریکارڈ کروا رہے ہیں .

Leave A Reply

Your email address will not be published.