Pakistan's Premier Multilingual News Platform

منشیات کیس: نئے انکشافات کے بعد این سی بی کا اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپا

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپا مارا ہے۔

0 336

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح شاہ رخ اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کیلئے جیل گئے جس کے بعد این سی بی نے شاہ رخ اور آننیا کے گھر چھاپہ مارا۔

رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اداکارہ کو آج دوپہر کو طلب کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔

اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ چیٹ آننیا کیساتھ کی گئی تھی جس کے باعث آج ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.