Pakistan's Premier Multilingual News Platform

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی بہادری کی ایک اور مثال،ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی زلزلے کے جھٹکوں کے دوران پراعتماد انداز میں پریس کانفرنس جاری رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

0 179

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں 5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کورونا وبا سے متعلق پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔

جسنڈا آرڈرن نے مسکراتے ہوئے پر اعتماد انداز میں زلزلے کے جھٹکوں کا سامنا کیا اور رپورٹر سے کہا خلل کے لیے معذرت، کیا آپ سوال دہرا سکتے ہیں؟

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں گزشتہ ایک سال میں 4 کی شدت سے 1350 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.