Pakistan's Premier Multilingual News Platform

ورلڈ کپ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا،کیا پاکستان بدلہ لے گا ؟کیم ولیم سن کی معافی۔

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا شرمناک تھا ،میچ کو بدلہ سمجھ کر نہ کھیلا جائے ۔کیم ولیم سن

0 80

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے ۔ پاکستان کا یہ میچ اس لیے بھی اہم ہے کہ گزشتہ ماہ اچانک پاکستان کا دورہ ختم کر کے جانی والی کیوی ٹیم کا پاکستان کے ساتھ واقعے کے بعد یہ پہلا ٹاکرا ہے ۔

کیا پاکستان بدلہ چکائے گا ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان نیوزی لینڈ سے بدلہ ورلڈ کپ میں چکائے گا اور اسی بات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی خوب بدلہ بدلہ کھیلا جا رہا ہے ۔رمیز راجہ نے انگلینڈ کی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کے فوراً بعد اپنا جو ردعمل ظاہر کیا تھا اس میں انہوں نے کہا تھا اگر پاکستانی کرکٹ کو اس طرح روکا جائے گا تو آگے چل کر ہم بھی کسی کا لحاظ نہیں کریں گے اور نیوزی لینڈ والوں سے اس کی تلافی لے کر رہیں گے۔

‘کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔ بڑا اچھا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اور پاکستانی شائقین اپنا غصہ نکالیں ایک طریقے کے ساتھ پاکستان کی حمایت کرکے وہ ورلڈ کپ میں جائیں پہلے تو نشانے پر ایک ٹیم(ہمارے پڑوسی) تھی اب اس میں مزید دو یعنی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شامل کرلیں۔ ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ اس طرح بنانا ہے کہ ہم شکست کھانے والے نہیں ہیں۔ آپ نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا اس کا بدلہ ہم میدان جنگ میں اتاریں گے


رمیز راجا کی طرح پاکستانی قوم بھی اس وقت سیریز منسوخ کرنے کا بدلہ اتارنے کے لیے بے تاب ہے اور اسی لیے پوری قوم کی نظریں اس وقت آج کے میچ پر لگی ہیں جس کا واضح ثبوت کچھ دلچسپ میمز ہیں ۔

دوسری طرف میچ سے پہلے اپنی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں کیوی کپتان کیم ولیم سن نے برملا اپنے دورے کی منسوخی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میچ کو کسی قسم کا بدلہ سمجھ کر نہیں بلکہ ایک عام میچ کی طرح کھیلنا چاہیے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلیک کیپس سے بھی کین ولیمسن کا ویڈیو انٹرویو جاری کیا گیا ہے جس میں وہ یہی بات کہہ رہے ہیں کہ انہیں پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کا افسوس ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد سے جلد ہوسکے واپس آئے گی۔ ‘ہماری توجہ اس میچ پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور ایک اچھی اسپرٹ میں یہ میچ ہوگا


اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی پاکستان نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر سیریز منسوخی کا بدلہ چکا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پاکستان سے چلے جانے کے بعد جو شدید ردعمل سامنے آیا تھا اس کے تناظر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ بڑی اہمیت اختیار کرگیا تھا اور شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عام شائقین اور کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا اسے عام میچ کے طور پر نہیں دیکھ رہے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.