Pakistan's Premier Multilingual News Platform

شعیب اختر کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بے عزتی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر بحث برپا

0 158

رات گئے سوشل میڈیا ویبسائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پی ٹی وی اسپورٹس پر جاری ٹی ٹونٹی ٹرسانسمیشن میں میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر سے بدتمیزی کرتے ہوئے یہ کہا کہ وہ پروگرام سے اٹھ کر چلے جائیں جس پر وہاں بیٹھے تمام مہمان حیران اور پریشان ہوگئے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا تھا کہ شعیب اختر بہت ضبط کرکے آن ائیر صرف اتنا کہتے ہیں کہ ان سے پروگرام میں اس قدر بدتمیزی ہوئی، وہ اس رویے پر پاکستان اسپورٹس سے استعفے دیتے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی اور شعیب اختر کے فینز نے راتوں رات ٹرینڈ بنا دیے۔ رات کو ہونے والے واقعے پر بحث نےبدھ کی صبح اس وقت زور پکڑا جب شعیب اختر نے اس واقعے کی خود تصدیق کی اور اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا۔

اس سے پہلے ایک ویڈیو کلپ نے کنفیوژن پیدا کردی تھی جس میں شعیب اختر کہہ رہے ہیں کہ یہ پہلے سے طے شدہ تھا اور ہم نے یہ مذاق میں کیا۔ لیکن انہوں نے بعد میں اپنی ایک ویڈیو میں اس کی بھی وضاحت کردی تھی کہ دراصل انہوں نے وہ ڈاکٹر نعمان کے کہنے پر کہا تھا اور اس لیے بھی کہ بین الاقوامی سطح کے اسٹارز بیٹھے ہوئے تھے لہٰذا ملک کا خراب امیج باہر نہ جائے۔ شعیب اس وقت تو خاموش ہوگئے تھے۔ اب جب بات مکمل طور پر کھل کر سامنے آئی ہے تو آج سوشل میڈیا پر تو جیسے یہی ایک موضوع رہ گیا ہے۔ ہر کوئی شعیب اختر کی بےعزتی پر غم و غصے کا اظہار کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.