اسلام آباد فلیٹس میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک جاں بحق، چار زخمی
اسلام آباد کے سیکٹر H-13 میں رہائشی فلیٹس میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکا فلیٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے دھماکے کی جگہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں گیس لیکیج کے دھماکے سے قریبی دو فلیٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔