Pakistan's Premier Multilingual News Platform

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے: شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

0 137

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا: وزارت خزانہ
پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر
آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے قوانین میں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

نیشنل بینک کے سرور پر ہونے والے سائبر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.