Pakistan's Premier Multilingual News Platform

پاکستان میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی، کتنا سستا ہوا؟

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 30 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

0 130

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک موقع پر ڈالر 55 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 10 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم اب ڈالر 30 پیسے کم ہو کر 171 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 26 اکتوبر کو تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 35 پیسے تھا لیکن سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو سپورٹ پیکج کی مد میں ملنے والے 4.2 ارب ڈالر کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.