Pakistan's Premier Multilingual News Platform

آزاد کشمیر میں مسافر کوچ کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

0 104

پولیس کا کہنا ہے کہ پلندری آزاد کشمیر میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

تاہم اب ڈپٹی کمشنر پلندری کا بتانا ہے کہ مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بلوچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.