Pakistan's Premier Multilingual News Platform

بھارت کی اب سیمی فائنل تک رسائی کیسے ممکن ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ جیت کر پہلی فتح حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے معاملے پر اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کس طرح سے سیمی فائنل تک جانے کی اہل ہوسکتی ہے اس کی دلچسپ صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔

0 88

ایونٹ میں بھارت کے لیے خطرہ موجود ہے اور اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتی ہے تو اسے اپنی اچھی کارکردگی کے ساتھ قسمت کا ساتھ بھی درکار ہوگا۔

بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے نیوزی لینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے آئندہ میچز کا اہم کردار ہوگا، اس دلچسپ صورتحال میں بھارت کو آئندہ میچز میں نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف زیادہ سے زیادہ اسکور بنانا ہوگا۔

بھارت کے اگلے میچز میں صورتحال کیا ہوگی؟
نمیبیا کے خلاف بھارت کا اگلا میچ 8 نومبر کو ہے جو بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

اگر بھارت نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے حریف کو ایک بڑا ٹارگٹ دینا ہوگا لیکن اگر بھارت نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہے تو اسے کم سے کم اوور میں ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا، چاہے اس دوران بھارت کو اپنی وکٹس کی قربانی کیوں نہ دینی پڑی لیکن بھارت کے لیے کم سے کم اوورز میں میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں
افغانستان سے میچ میں کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس اسٹیپ کی ویڈیو وائرل
پاکستان کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہونے کی صورت میں مشتاق احمد کا ٹیم کو مشورہ
’میرے بابا، شعیب بھائی‘، ثانیہ شعیب کے بیٹے کی ویڈیو وائرل
نمیبیا سے قبل بھارت اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ آج کھیلے گا، آج کے میچ میں بھی بھارت کو اسکاٹ لینڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود کرتے ہوئے ان کی وکٹس حاصل کرنی ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اس وقت چوتھے نمبر پر 0.073 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور یہ کامیابی بھارت کا رن ریٹ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دوسری جانب بھارت کو کارکردگی کے ساتھ قسمت کے ساتھ کی بھی ضرورت ہوگی جس کے لیے ضروری ہوگا کہ آئندہ میچز میں افغانستان اور نمیبیا نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ کریں تاکہ بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا چانس بڑھ جائے ۔

افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ؟ بھارت کو نقصان ہوگا یا فائدہ
اگر افغانستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آئندہ میچ میں نیوزی لینڈی کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بہت کم رہ جائیں گے کیوں کہ افغانستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے مقابلے اچھے رن ریٹس کے ساتھ موجود ہے لیکن اگر نمیبیا اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے چانس بڑھ جائیں گے کیوں کہ نمیبیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پوائنٹس ٹیبل پر گرجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.