Pakistan's Premier Multilingual News Platform

پی ٹی وی نے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی وی کا شعیب اختر کو10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

0 126

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیلی وژن(پی ٹی وی ) کی جانب سے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر اور اینکر نعمان نیاز کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر دونوں کو آف ایئر کرنے کے بعد سرکاری ٹی وی چینل نے راولپنڈی ایکپسریس کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ہرجانہ کا نوٹس بھیجا گیا، کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کرینگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کنٹریکٹ کے مطابق کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے، شعیب اختر کے استعفیٰ کیوجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن اور شعیب اختر کے درمیان جو معاہدہ طے پایا تھا، اس کی شق نمبر 22 میں درج ہے کہ اگرچہ دونوں فریق معاہدہ ختم کر سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے تین ماہ کا نوٹس دینا لازمی ہو گا یا پھر اس کے مساوی تنخواہ کی ادائیگی کرنی ہو گی۔
نوٹس کے مطابق چونکہ شعیب اختر نے 26 اکتوبر کو آن ایئر پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا لہٰذا وہ نہ صرف اس معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے پی ٹی وی کو غیر معمولی مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.