کترینہ اور وکی کی شادی کی تیاریاں شروع، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم ادا کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں کی رسم میڈیا سے پوشیدہ رکھنے کیلئے دیوالی پر بھارتی فلم ساز کبیر خان کے گھر ادا کی گئی جس میں کترینہ اور وِکی کے گھر والوں سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
روکا کی رسم میں کیا ہوتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں
وکی اور کترینہ کی شادی کی تاریخ اور جگہ سامنے آگئی
کترینہ اور وِکی دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے: بھارتی میڈیا
یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جو شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی سمیت ان کے گھر والے اور رشتے دار شرکت کرتے ہیں۔
اس رسم کی ادائیگی میں منگنی، شادی کے انتظامات سے لے کر مہمانوں کو مدعو کرنے سے متعلق بات چیت کی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں لیکن تاحال دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔