PAKISTAN VS AUSTRALIA LIVE STREAMING
پاک آسٹریلیا سیمی فائنل، دبئی میں اسپنرز کا اہم کردار ہوگا
دنیائے کرکٹ کے دو بڑی ٹیمیں، پاکستان اور آسٹریلیا آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔
پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔
پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔
Pakistan have won their last 16 T20Is in the UAE. However, Australia have won all four previous ICC knockout matches between the sides.
Which streak ends today?#PAKvAUS | #T20WorldCup pic.twitter.com/jY8RmkhAi0
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 11, 2021
دبئی میں ہونے والے میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے کےلیے ٹیمیں تیار ہیں، دونوں ہی ٹیموں میں شامل ہر کھلاڑی میچ ونر ہے،کوئی بیٹ سے بازی پلٹا ہے تو کوئی بولنگ سے میچ اپنے حق میں کر لیتا ہے۔
دعائیں رنگ لے آئیں، شعیب اور رضوان سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار
بابر ، رضوان ، حفیظ ، شعیب ، آصف پاکستان کی بیٹنگ پاور ہیں تو بولنگ کی جان ہیں شاہین آفریدی ، حسن علی اور حارث رؤف لیکن دبئی میں اہم کردار ہوگا اسپینرز کا اور یہ شعبہ ہے عماد وسیم ، محمد حفیظ اور شاداب خان کے ہاتھوں میں۔
دوسری جانب بھی ایڈم زمپا ہیں ، میکس ویل بھی گیندیں گھماتے ہیں، پھر اس کی بیٹنگ پاور فنچ ، وارنر ، اسمتھ ، سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں جبکہ آسٹریلیا کا پیس اٹیک بھی اپنی مثال آپ ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔