‘مرد پتہ نہیں کس ٹینشن میں ہوتے ہیں جو ان کے بال گِر جاتے ہیں’سونیا حسین
معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔
نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ بطور مہمان شریک ہوئیں جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کتنے فیصد لوگ نقلی دانت لگواتے ہیں؟
سونیا حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ نقلی بالوں کا پوچھیں تو میں آپ کو بتادیتی ہوں، انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ مجھے لگتا ہے سب نے ہی نقلی بال لگوائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سونیا حسین نے مداح کی خواہش پر شادی کی تاریخ بتادی
اداکارہ سونیا حسین تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورتوں کے بال مردوں کے مقابلے میں اچھے ہوتے ہیں لیکن مرد حضرات بیچارے پتہ نہیں کس ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے بال ہی گر جاتے ہیں۔
ملک میں مہنگائی سے متعلق سونیا نے کہا کہ اگر میں یہ سنوں گی کہ پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے تو بے ہوش ہوجاؤں گی، ملک میں مہنگائی کم ہی نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہوں گے جو عورت کیریئر دیکھے گی وہ گھربگاڑ دے گی، لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلارہی ہیں۔