Pakistan's Premier Multilingual News Platform

جعلی تصاویر پھیلانے والوں کو سائبر قانون کے تحت سخت سزا دلواؤں گی ، حمائمہ

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

0 114

اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کچھ تصاویر بیہودہ انداز میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر پھیلائی جارہی ہیں۔

حمائمہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے، کوئی ایسا کیسے کرسکتا ہے؟

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے فین پیجز سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.