شعیب اختر کو شاہد آفریدی سےکیا مسائل ہیں ؟
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اعتراف کیا ہےکہ انہیں شاہد آفریدی سے مسائل ہیں۔
شعیب اخترکی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ دلچسپ انداز میں بتارہے ہیں کہ انہیں شاہد آفریدی کے ساتھ کون کون سے مسائل ہیں۔
مزاحیہ انداز میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ تو یہ ہےکہ یہ مجھ سے بھی زیادہ برے نظر آتے ہیں۔
بعدازاں ہنستے ہوئے شعیب اختر نے بتایا کہ انہیں شاہد آفریدی سے جو مسئلہ ہے وہ یہ ہےکہ یہ مجھ سے بھی زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Buhut Shukria Shoaibi! Aapke mun se itna sara sach buhut acha laga 😂 And great to see you my friend, you look fit hope your knees continue to support you 🙂 https://t.co/iduSTaRUNB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 16, 2021
شعیب اختر نے ایک اور مسئلہ بتایا کہ شاہد آفریدی ان سے بھی زیادہ مشہور ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس نے مزید بتایا کہ انہیں شاہد آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے، کیونکہ ان کے بال مجھ سے زیادہ ہیں،اس بات پر شاہد آفریدی اور وہاں موجود دیگر افراد بھی ہنستے رہے۔
شعیب اخترکی پوسٹ کو شاہد آفریدی نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہت شکریہ شعیب، آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ بہت اچھا لگا، اور آپ کو فٹ دیکھ کر بھی بہت اچھا لگا۔