جیکولین فرنینڈس نے گھنگریالے بالوں کا راز بتا دیا
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے خواتین کو بال گھنگریالے کرنے کا دلچسپ طریقہ بتایا ہے۔
بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اکثر و بیشتر ساتھی اداکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز بناکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے صارفین بہت محظوظ ہوتے ہیں اور اب کی بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔
اکشے کمار نے جیکولین فرنینڈس کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھی بالوں کو گھنگریالے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں خواتین کو مخاطب کیا اور کہا کہ کہ آپ سب کیلئے یہ ایک جگاڑ ہے جو کہ جیکولین جگاڑو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، یہ ویڈیو دیکھیں اور سیکھیں کہ کس طرح ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آپ ہوا میں بالوں کو گھنگریالا کرسکتی ہیں۔
Ladies, here’s a hack for y’all courtesy Jacqueline Jugaadu! Watch and learn how to curl your hair mid-air in a helicopter 😂😂😂 @Asli_Jacqueline pic.twitter.com/dqWtZLMUAo
— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 16, 2021