Pakistan's Premier Multilingual News Platform

کل سے پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

0 56

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔

آئی ایم ایف سے معاہدےکے تحت پیٹرولیم لیوی ہرماہ 4 روپے بڑھانی ہے، شوکت ترین
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

نعمان بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنےکا کہہ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.