میرب علی نے گردشی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا،
حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماڈل میرب علی نے اپنے اور عاصم اظہر سے متعلق گردش کرتی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میرب علی سے ایک ویب شو کے دوران عاصم اور ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم کزنز ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
میرب علی نے کہا کہ ہم لوگ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ہم بہت اچھے فیملی فرینڈز ہیں، میرا بھائی عاصم کا بیسٹ فرینڈ ہے اور ہم دونوں کی والدہ بھی ایک دوسرے کی بہت اچھی دوستیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوتیلے بہن بھائی بھی نہیں ہیں، میں نے اتنی عجیب خبر پڑھی کہ عاصم میری دوسری امی کے بیٹے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، میری کوئی دوسری امی نہیں ہیں، میری ایک امی اور ایک ابو ہیں۔