Pakistan's Premier Multilingual News Platform

کترینہ کی شادی: مہمانوں پر عائد پابندیوں کی لمبی فہرست

بھارتی میڈیا رپورٹس میں ان دنوں کترینہ کیف کی شادی کا چرچہ ہے اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ کہ کترینہ اور وکی کی شادی چند ہی روز میں انجام پائے گی۔

0 135

کترینہ کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر شادی کے مقام سمیت مہمانوں کی فہرست سامنے آنے کا بھی دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

تاہم اب بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے شادی کے حوالے سے ایک اور دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں شادی میں شریک مہمانوں کے لیے فوٹوگرافی سے لے کر شادی کی لوکیشن شیئر نہ کرنے تک تمام مقرر کردہ اصولوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کرنے والوں کے لیے بنائے گئے اصول کی فہرست کچھ اس طرح سے ہے۔

شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست ظاہر نہیں کی جائے گی۔

شادی میں شریک مہمانوں کو فوٹوگرافی کی اجازت نہیں ہوگی۔

شادی کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مہمان شادی کی لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرسکیں گے۔

مہمان جب تک شادی کے مقام پر ہوں گے ان کا باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگا۔

ویڈنگ پلانرز کی اجازت کے بغیر شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کی جاسکیں گی۔

شادی کے مقام پر کوئی ویڈیو نہیں بنائی جاسکے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈنگ پلانرز کی جانب سے اومی کرون کی موجودگی میں مہمانوں کی فہرست پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے لہٰذا امکان ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ممہانوں کے لیے نئی فہرست ترتیب دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.