Pakistan's Premier Multilingual News Platform

20 سالہ باہمت برطانیوی لڑکی نے انوکھا مقدمہ جیت لیا

برطانیہ میں 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف انوکھا مقدمہ جیت لیا۔

0 124

پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضے SPINA BIFIDA کا شکار لنکاشائر کی 20 سالہ ایوی ٹومبس نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔

باہمت پیرا شو جمپنگ اسٹار لڑکی گھُڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر ہے۔ اس کے علاوہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہے۔

مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ٹومبس ہر جانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کر سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.