Pakistan's Premier Multilingual News Platform

’اب ان قدموں کو چوم نہیں سکوں گا‘، عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

0 114

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام میں مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا۔

عمران عباس نے لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو مزید چوم نہیں سکوں گا، آج میں نے اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی میری ماں کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘

علاوہ ازیں عمران عباس نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ دو برس قبل 15 دسمبر کو ہی میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور اسی تاریخ کو آج میری والدہ چل بسیں۔

عمران عباس کی والدہ کے انتقال کی پوسٹ پر اداکارہ سجل علی نے افسوس کا اظہا رکیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.