شبر زیدی کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میر حساب سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔
بعد میں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں میری تقریر ڈیڑھ گھنٹے کی تھی لیکن صرف 3 منٹس کو نکال کر پیش کیا جا رہا ہے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
My speech in Hamdard University is being misreported. There was a presentation of half & hour. Only three minutes have been cherry picked. Yes I said that with this constant current account & fiscal deficit there are issues of bankruptcy & going concern but look at the solution.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) December 16, 2021
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
What I said was with a basis & conviction. I only want to say that whole speech is to read and listened.
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) December 16, 2021